شوبز

مریم نواز بارے نازیبا کلمات پر متھیرا کی عمران خان پر چڑھائی

اداکارہ، میزبان و ماڈل متھیرا نے عمران خان کے مریم نواز بارے دیئے گئے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’یہ گپ شپ سیشن ہے یا جلسہ؟‘

اُنہوں نے کہا کہ ’آپ اس طرح کسی عورت کے بارے میں کیسے بات کر سکتے ہیں؟‘اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں متھیرا نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’الزام تراشی، طعنوں کا کھیل اور مخالف فریق پر دھونس کیوں؟‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’واقعی! یہ بہت احمقانہ حرکت تھی۔‘

یاد رہے کہ عمران خان نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام نہ لیا کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.