شوبز

گلوکارہ حدیقہ کیانی امریکا میں بھی چھا گئیں

آڈیواسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائی کی جانب سےپاکستانی گلوکارہ کی تصویرنیویارک ٹائمزاسکوائرپرآویزاں کی گئی

گلوکارہ حدیقہ کیانی کی تصویرنیویارک ٹائمزاسکوائرپرآویزاں کردی گئی۔ دنیا کی سب سےمشہورآڈیواسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائی کی جانب سےپاکستان کی مشہورگلوکارہ حدیقہ کیانی کی تصویرنیویارک ٹائمزاسکوائرپرآویزاں کی گئی ہے۔ رپورٹ کےمطابق ٹائمزاسکوائربل بورڈ پر گلوکارہ کی تصویرکواسپاٹی فائی کی’ایکوئل پاکستان‘ کےلیےایمبیسیڈرکےطورپرا ٓویزاں کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ دنیا کی سب سےمشہوراسٹریمنگ سروس کی اس مہم کا مقصد خواتین کرئیٹرزکودنیا کےساتھ اپنا کام شیئرکرنےکےلیےایک پلیٹ فارم دے کران کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ حدیقہ کیانی اس عالمی مہم کاحصّہ ہیں اوروہ اس کی برانڈایمبیسیڈرکےطورپردنیا بھرمیں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔ نیویارک کےمشہورترین ڈیجیٹل بل بورڈ ٹائمزاسکوائرپرلگےاشتہارمیں گلوکارہ کو’ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ‘ کےاعزازسےنوازہ گیا ہے۔

حدیقہ کیانی نےاپنےآفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سےاسٹریمنگ سروس کی جانب سےشیئرکی گئی اس تصویرکوری پوسٹ بھی کیا ہےجس پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب حدیقہ کیانی کومبارکباد دی جارہی ہے۔ یاد رہےکہ اس سےقبل دوبارگریمی ایوارڈزکےلیےنامزد ہونےوالی پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب اورگلوکارہ مہک علی کی تصویربھی ’ٹائمزاسکوائر‘ پرآویزاں کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.