شوبز

ٹوئٹر نے طویل عرصہ بعد عدنان صدیقی کو خوشخبری سنا دی

 اداکار عدنان صدیقی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلآخر ویریفائیڈ ہوگیا۔

‘ٹوئٹر’ پر مشہور شخصیات کا اکاؤنٹ زیادہ فالورز ہونےکی صورت میں ویریفائیڈ ( بلو ٹِک ) ہوجاتا ہے ۔

 گزشتہ سال اکتوبر میں عدنان صدیقی جن کے اس وقت ٹوئٹر پر 98 ہزار سے زائد فالورز تھے ،اپنا اکاؤنٹ ویریفائیڈ نہ ہونے پر اداکار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے شکوے کا اظہار کیا تھا۔تاہم اب  عدنان صدیقی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ویریفائڈ ہوگیا جس کے بعد انہیں بلو ٹک بھی مل گیا۔

اکاؤنٹ ویریفائڈ  ہونے کے بعد عدنان صدیقی نے ٹوئٹر  پر بیان جاری کیاکہ’اس تنازعہ سے کچھ اچھا حاصل ہوا جس میں مجھے زبردستی گھسیٹا گیا۔ ٹوئٹر نے آخر کار میرے وجود کو مان لیا اور میرے اکاؤنٹ کو ویرفائیڈ کردیا’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.