شوبز

رابعہ بٹ، جمائمہ گولڈ اسمتھ کےحق میں بول پڑیں

معروف ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ،عمران خان کی سابقہ اہلیہ،برطانوی فلم میکرجمائمہ گولڈ اسمتھ کےحق میں بول پڑیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ،عمران خان کی سابقہ اہلیہ،برطانوی فلم میکرجمائمہ گولڈ اسمتھ کےحق میں بول پڑیں۔ رابعہ بٹ کا سوشل میڈیا پر جمائمہ گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کی وائرل ہونے والی ویڈیوز پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے ردِ عمل میں لکھا کہ’مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ،جمائمہ گولڈ اسمتھ کا اس سب سے کیا تعلق ہے۔‘

رابعہ بٹ، جمائمہ گولڈ اسمتھ کے حق میں بول پڑیں

اُنہوں نے مزید کہا کہ’مجھے یہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر یہ سب کرنے کی کوئی ایک اچھی وجہ بتادیں۔‘ خیال رہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنان نے لندن میں جمائمہ گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.