شوبز

سینیئر اداکار سجاد کشور سپرد خاک،فنکاروں کا اظہار تعزیت

 فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے سینیئر اداکار آغا سجاد کشورکو راولپنڈی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

سجاد کشور طویل عرصے سے بیمار تھے اورگزشتہ روز انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ  مری روڈ پر شاہ دی ٹالیاں قبرستان میں ادا کی گئی۔

سجاد کشور پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور شخصیت تھے،سجاد کشور نے 60 سال سے زیادہ فنی کیریئر میں بے شمار فلموں اور ڈراموں میں کام کیا، حکومت پاکستان کی جانب سے سجاد کشور کو ان کی فنی خدمات پر تمغہ امتیاز بھی دیا جاچکا ہے۔

سجاد کشور کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.