شوبز

والدہ کے سامنے ڈرامہ نہیں دیکھتی کیونکہ ۔۔۔۔ میرب علی کا انکشاف

 اداکارہ میرب علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ڈراموں میں کی گئی اداکاری تنہائی میں دیکھنا پسند کرتی ہیں۔

 میرب علی کے انٹرویو کا ایک کلپ ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں ان سے مقبول یوٹیوبر میزبان تیمور صلاح الدین المعروف مورو نے سوال کیا کہ ‘ڈراموں میں اپنی کی گئی اداکاری دیکھتی ہو؟’جواب میں میرب نے کہا کہ ‘میں اپنا کام اکیلے میں دیکھتی ہوں کیونکہ فیملی کے ہمراہ مجھے دیکھنے سے عجیب لگتا ہے، میری امی مجھے اچھی طرح جانتی ہیں، اگر ان کے ساتھ اپنی اداکاری دیکھوں تو وہ مجھ سے ہر سین پر پوچھیں گی کہ یہ کیا کیا وغیرہ’۔اداکارہ نے کہا کہ ‘مجھے یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ وہ کوئی غلطی نہ نکال دیں اور رومانوی سین والدہ کے سامنے بالکل نہیں دیکھ سکتی’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.