شوبز

ٹک ٹاکر ڈولی کی وجہ سے حمیرا اصغر شدید مشکل کا شکار

ڈولی کے نام سے مشہور معروف ٹک ٹاکر نوشین سید پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے گزشتہ دنوں مارگلہ کی جھاڑیوں میں آگ لگا کر ویڈیو بنائی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور نیٹیزنز نے بنا تحقیق کئے توپوں کا رخ ان کی جانب کرلیا۔ لوگوں کی جانب سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جانے لگا۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ڈولی سے مشابہت رکھنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کو ہی اس واقعے کا ذمہ دار قرار دے دیا، جس کے بعد حمیرا اصغر نے اب ایف آئی اے سے رجوع کر لیا ہے۔

حمیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ جس میں حمیرا اصغر پر آتشزدگی کا الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو کی خاطر جنگل کو آگ لگا دی۔اس غلطی میں متعدد ملکی و غیر ملکی اخبارات اور ٹی وی چینلز جن میں الجزیرہ ٹی وی بھی شامل ہے ملوث ہوئے۔

ان تمام میڈیا آؤٹ لیٹس نے نوشین سید عرف ڈولی کی بجائے حمیرا اصغر کا نام استعمال کیا جو شکل و صورت میں ڈولی سے کافی مشابہت رکھتی ہیں۔

حمیرا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ”جن لوگوں نے جنگل میں آگ لگانے والی ویڈیو سے میرا نام خراب کرنے کی کوشش کی ہے، میں انہیں چھوڑوں گی نہیں۔ میں نے اور میری پی آر ایجنسی نے ایف آئی اے سے رابطہ کر کے ان تمام نشریاتی و اشاعتی اداروں اور سوشل میڈیا صارفین کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے جنہوں نے میرا نام اس ویڈیو سے منسوب کیا۔ میرا اس ویڈیو سے کوئی تعلق ہے نہ اس ویڈیو میں موجود لڑکی سے۔ اس کے باوجود مجھے بدنام کیا جا رہا ہے۔“

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.