شوبز
مشی خان نے عفت عمر کو ذہنی مریضہ قرار دے دیا
پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ناصرف سیاستدان بلکہ اداکاروں کے درمیان بھی سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری جاری ہے۔اسی تناظر میں مشی خان نے عفت عمر کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے انہیں ماہر نفسیات کے پاس جانے کا مشورہ دیا۔مشی خان نے لکھا کہ ‘اب مجھے یقین ہوگیا ہے کہ آپ کو ماہرِ نفسیات کے پاس جانے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔’