شوبز
صبا قمر نے لانگ مارچ پر عمران خان کا شکریہ کیوں ادا کیا؟
اداکارہ صبا قمر کا موجودہ سیاسی صورتحال پر دلچسپ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
گزشتہ روز کے لانگ مارچ کی وجہ سے صبا قمر عمران خان کی شکر گزار ہیں۔
صبا قمر نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’شکریہ خان صاحب، چلو مجھے ایک دن کا آرام تو مل گیا۔‘
یہ امر قابل ذکر ہے صبا قمر ان دنوں اپنی فلم ” کملی” کی پرموشن کے ساتھ ساتھ لاہور میں ڈرامہ سیریل "فراڈ” کی ریکارڈنگ میں بھی مصروف ہیں۔