شوبز

"پاوری گرل” کو یونیورسٹی میں مدعو کرنے پر لوگ برہم

’شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایںڈ ٹیکنالوجی‘ (زیبسٹ) کی جانب سے میڈیا فیسٹیول میں ’پاوری گرل‘ دنانیر مبین کو مدعو کیے جانے پر شائقین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کو بلانے سے تعلیمی اداروں کے معیار پر بھی انگلی اٹھتی ہے۔

زیبسٹ انتظامیہ نے دنانیر مبین کو ’زیب میڈیا فیسٹیول‘ میں ’دی انسٹنٹ ریوولیوشن‘ نامی پروگرام میں گفتگو کے لیے مدعو کیا تھا۔

انتظامیہ نے ان کے ہمراہ متعدد شوبز شخصیات، اداکاراؤں، ماڈلز اور سوشل میڈیا اسٹارز کو بھی بلایا تھا مگر شائقین نے دیگر کے بجائے دنانیر مبین کی شرکت پر اعتراض کیا۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے جہاں زیبسٹ انتظامیہ پر تنقید کی، وہیں دنانیر مبین کی تعلیمی ادارے کے پروگرام میں شرکت پر ادارے کی تعلیمی ساکھ پر بھی سوال اٹھایا اور ساتھ ہی لوگوں نے ’پاوری گرل‘ پر ہلکے پھلکے انداز میں تنقید بھی کی۔

ایک صارف نے دنانیر مبین کو یونیورسٹی کی جانب سے مدعو کیے جانے پر سخت رد عمل دیا اور کہا کہ انہیں موٹیویشنل اسپیکر کے طور پر بلانے سے نہ صرف ہمارے تعلیمی اداروں کی تنزلی کا پتا چلتا ہے بلکہ اس سے سماجی تنزلی بھی کھل کر سامنے آگئی

ایک صارف نے دنانیر مبین کے پروگرام کا بینر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں تنقید کی کہ اب وہ لوگوں کو سکھائیں گی کہ 10 سیکنڈز کی ویڈیو بنانا کتنا مشکل ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.