شوبز

"سجناں”۔۔۔۔میشا علی کا نیا وڈیو سانگ کب ریلیز ہوگا؟

گلوکارہ میشا علی کا نیا وڈیو سانگ "سجناں” 29 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

میشا علی زیادہ عرصہ یو کے میں مقیم رہیں اور اس سے پہلے بھی کئ گانے گاچکی ہیں تاہم ان کا نیا گیت کئی حوالوں سے منفرد ہے۔اس وڈیو سانگ میں میشا علی کے مقابل اداکار نعمان حبیب نے ماڈلنگ کی۔ وڈیو کے ڈائریکٹر راؤ ایاز، کیمرا مین شیروز،ایڈیٹر مہروز اور شازی ہیں۔ اس گانے کا کانسپٹ اور شاعری بھی میشا علی جبکہ گیت کے کمپوزر وہاب ہیں۔

اس بارے میں میشا علی کا کہنا ہے کہ میں اپنے نئے گانے "سجناں” کے بارے میں بہت پر امید ہوں کہ یہ شائقین کی توقعات پر پورا اترے گا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.