شوبز

ابرارالحق بھارتی فلسازکرن جوہرکوتحفہ دینےپررضامند مگر؟

گلوکارکی جانب سےایک شرط پربھارتی فلم کواپنا مشہورِزمانہ گانا ’نَچ پنجابن‘ بطورتحفہ دینےکا اعلان کیا گیا ہے

پاکستان کےمعروف گلوکارابرالحق کی جانب سےایک شرط پربھارتی فلم کواپنا مشہورِزمانہ گانا ’نَچ پنجابن‘ بطورتحفہ دینےکا اعلان کیا گیا ہے۔ بالی ووڈ ہدایتکارکَرن جوہرکی جانب سےابرالحق کےگانے’نچ پنجابن‘ کوچوری کرکےاپنی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ میں استعمال کیا گیا ہے۔ بالی ووڈ کی اس چوری پرابرارالحق نےایک شرط رکھتےہوئےبالی ووڈ کواپنا گانا بطورتحفہ دینےکا اعلان کیا ہے۔

ابرارالحق کا اپنےایک انٹرویومیں کہا ہےکہ ’ بالی ووڈ اربوں روپےلگا کرفلمیں بناتا ہےمگراِن کےپاس اپنا مواد نہیں ہوتا،اس فلم کےجتنے اداکارہیں اِن سب سےکشمیرکا نعرہ لگوائیں کہ کشمیرکوآزاد ہونا چاہیے،کشمیرپرظلم وستم بند ہونا چاہیےتومیں اپنا گانا اِنہیں بطورتحفہ دوے دوں گا۔‘

ابرارالحق کا مزید کہنا تھا کہ ’ ایک توبھارتیوں نےگانا اتنا برا بنایا ہے،میں اس طرح سےاپنا گانا دینا نہیں چاہتا،اِنہوں نےاس گانےسے کروڑوں اربوں روپیہ کمانا ہے،کیوں نہ میں یہ پیسہ اپنی سماج کی خدمت کرنےوالی تنظیم ’سہارا‘ پرلگا دوں،میں یہ پیسہ اِنہیں کیوں دوں۔‘ ابرارالحق کا کہنا ہےکہ ’میں امریکا، بھارت اورپاکستان تینوں ممالک میں وکلاء کےساتھ رابطےمیں ہوں،میں اِنہیں اپنےگانےسےپیسہ نہیں کمانےدوں گا۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.