یاسرنوازاپنی اہلیہ کی ماہانہ آمدنی سے بےخبررہنا چاہتےہیں
اداکار،ہدایتکاروپروڈیسریاسرنوازنےانکشاف کیا ہےکہ اُن کی اہلیہ،معروف میزبان ندا یاسرکی تنخواہ کتنی ہے
یاسرنوازاپنی اہلیہ کی ماہانہ آمدنی سے بےخبررہنا چاہتےہیں، پاکستان شوبزانڈسٹری کےاداکار،ہدایتکاروپروڈیسریاسرنوازنےانکشاف کیا ہےکہ اُن کی اہلیہ،معروف میزبان ندا یاسرکی تنخواہ کتنی ہے،اُنہیں اس کا علم نہیں ہے۔ یاسر نوازنےحال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کےلیےانٹرویودیا،اس دوران اُن کا کہنا تھا کہ ’با خدا! خدا کوحاضرناظرجان کر کہتا ہوں مجھےنہیں معلوم کےندا کی تنخواہ کتنی ہے،مجھےمعلوم ہونی بھی نہیں چاہیےاورمجھےتنخواہ سےمتعلق ندا سےبات بھی نہیں کرنی چاہیے۔‘
یاسرنوازکا کہنا تھا کہ اُن کےخیال میں جب بیوی کما رہی ہواورمرد گھرمیں بیٹھ جائےتومسئلےپیدا ہوتےہیں اورخاندانی توازن بگڑجاتا ہے۔‘ یاسرنوازکی جانب سےاس ٹاک شوکےدوران ندا یاسرکےنام گانا بھی کیا گیا۔
یاسرنوازکوکوئی مکمل گانا یاد تونہیں تھا مگرانہوں نےٹوٹےپھوٹےلفظوں میں ندا یاسرکومشہورگانا ’جب کوئی بات بگرجائے‘گایا۔