شوبز

کس گانے کی وجہ سے”پسوڑی” کی مقبولیت میں کمی آئی؟

کوک اسٹوڈیو کا گانا ’پسوڑی‘ کئی مہینوں تک سب سے زیادہ پسند کیئے جانے والے گانوں میں سرِفہرست رہنے کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا۔

ایسا لگتا ہے کہ ’پسوڑی‘ کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے کیونکہ اس گانے کی جگہ گلوکار عبدالحنان کے نئے گانے ’بِکھرا‘ نے لے لی ہے۔اس حوالے سے Spotify پاکستان کی جانب سے انسٹاگرام پر 13 سے 19 مئی کے دوران پاکستان میں سرِفہرست 10 گانوں کی فہرست اپ لوڈ کی گئی ہےاس نئی فہرست کے مطابق، علی سیٹھی اور گلوکارہ شئے گِل کا گانا ’پسوڑی‘ فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ عبد الحنان اور رووالیو کا گانا ’بِکھرا‘ سرِ فہرست ہے۔دوسری جانب گلوکار حنان نے بھی اس ’جذباتی‘ لمحے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے انسٹاگرام کا رُخ کیا۔

حنان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میرے لیے بہت جذباتی لمحہ ہے، کوئی کارپوریشن، کوئی برانڈ اسپانسرشپ، کوئی بڑا اسٹوڈیو، کوئی لیبل، کوئی پلیٹ فارم سپورٹ، لفظی طور پر، کچھ بھی نہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے اپنی کل وقتی ملازمت کو سنبھالتے ہوئے یہ سب کچھ میں نے کیا، میرے پاس صرف آپ لوگ تھے، میرے حقیقی سامعین اور معاونین۔‘

گلوکار نے مزید لکھا کہ ’میرے پاس شکرگزاری کے سوا کچھ نہیں ہے، میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.