شوبز

صبا قمر کو ہزاروں پھول بھیجنے والا دیوانہ کون ہے؟

اداکارہ صبا قمر نے پھول بھیجنے والے پرستار کے بارے میں بتا دیا ہے۔

صبا قمر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں میزبان واسع چوہدری نے اداکارہ سے سوال پوچھا کہ ’آپ اکثر اپنی انسٹااسٹوریز پر پھولوں کی تصاویر شیئر کررہی ہوتی ہیں تو آپ کے لیے وہ پھول کون بھیجتا ہے؟‘اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’پھول ہمیشہ پیار کرنے والے لوگ بھیجتے ہیں۔‘صبا نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’میں آپ کو اتنا بتا سکتی ہوں کہ جو بھی اُنہیں پھول بھیج رہا ہے وہ پاکستانی نہیں ہے، اس لیے میرے کسی بھی پاکستانی مداح کو احساسِ کمتری کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔‘

صبا قمر سے یہ بھی پوچھا گیا کہ یہ بیرون ملک سے پھول بھیجنے والا شخص سامنے کب آنے والا ہے؟جس پر اُنہوں نے شرماتے ہوئےجواب دیا کہ’جو حالات چل رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ بہت جلد سامنے آنے والا ہے۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.