شوبز

بھارتی شوبز انڈسٹری کو ایک اور جھٹکا، ماڈل منجو شانییوگی نے بھی خود کشی کر لی

ماڈل بدیشا ماجمدر کی خودکشی کے بعد اب کولکتہ سے تعلق رکھنے والی ایک اور ماڈل منجوشا نییوگی نے مبینہ طور پر کمرے کی چھت سے لٹک کر خود کشی کرلی

بھارتی ماڈل منجوشا نییوگی نے مبینہ طور پر کمرے کی چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی، یہ 3 دن میں دوسری ماڈل ہیں جنہوں نے اپنی جان لی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 روز قبل 21 سالہ اداکارہ اور ماڈل بدیشا ماجمدر کی خودکشی کے بعد اب کولکتہ سے تعلق رکھنے والی ایک اور ماڈل منجوشا نییوگی نے مبینہ طور پر اپنے کمرے کی چھت سے لٹک کر خود کشی کرلی۔ رپورٹس کے مطابق ماڈل کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بیٹی اپنی قریبی دوست بدیشا ماجمدر کی موت کے بعد شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منجوشا نییوگی کی لاش جمعے کو کمرے کی چھت سے لٹکی ہوئی ملی جس کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا تاکہ موت کی واضح وجہ معلوم کی جا سکے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 25 مئی کو21 سالہ اداکارہ اور ماڈل بدیشا ماجمدر کولکتہ میں واقع اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں اور ان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بدیشا کی لاش کے ساتھ ایک خودکشی کا نوٹ بھی ملا جس میں انہوں نے کیرئیر میں مواقع نہ ملنے کو خودکشی کی وجہ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.