شوبز

شوبز کے ساتھ ساتھ ایمن سلیم کون سا "بزنس” کرنے والی ہیں؟

 اداکارہ ایمن سلیم کا کہنا ہے کہ دنیا میں کسی بھی کامیابی کو حاصل کرنے کےلیے تعلیم ضروری ہے۔

ایک انٹرویو میں ایمن سلیم جوکہ ایک بزنس گریجویٹ ہیں اور دبئی حکومت کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں، ایک اہم سوال پوچھا گیا کہ ان کی بزنس کی ڈگری ان کے شوبز اندسٹری میں کام کرنے کے لیے کس طرح مددگار ثابت ہوئی؟‘اداکارہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’اگر ہم صرف اس ڈگری کے بارے میں بنیادی طور پر بات کرتے ہیں تو یہ آپ کی گفتگو کرنے کی صلاحیت کو نکھارتی ہے، آپ کو مارکیٹنگ کے بارے میں سیکھاتی ہے جس سے آپ کو اپنے سامعین کو جاننے میں مدد ملتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’یہ آپ کو سرمایہ کاری کے بار میں سیکھاتی ہے جس میں آپ کو بنیادی طور پر صرف یہ جاننا ہوتا ہے کہ دنیا کس طرح چلتی ہے اور یہ آپ کویہ بھی سمجھاتی ہے کہ اپنے کسی بھی کاروبار کا آغاز کیسے کیا جائے، جس سے کہ آپ دنیا میں اپنی ایک ہچان بنا سکیں ایک مثال قائم کرسکیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’لہٰذا تکنیکی طور پر یہ مہارتیں صرف بنیادی مہارتیں ہیں جن کی آپ کو معاشرے کے ایک فرد کے طور پر ضرورت ہے۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ’ جہاں بھی میں جاتی ہوں، یہ مہارتیں اور سارا علم جو میں نے اپنی بزنس ڈگری سے سیکھا، ہمیشہ میرے ساتھ ہوتا ہے۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.