شوبز

حاجرہ یامین کےساتھ بازارمیں کیا ہوا؟ اداکارہ کا انکشاف

مردوعورت کویکساں تحفظ دینےکےلئے آوازاُٹھانےوالی پاکستانی اداکارہ نےاپنےساتھ پیش آئے واقعہ پر کھل کر گفتگو کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر احسن خان کے پروگرام ٹائم آؤٹ وِد احسن خان میں بطورِ مہمان شریک ہوئیں، میزبان سے گفتگو کے دوران جنسی حراسانی  کے موضوع پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے خود کے ساتھ پیش آنے والے جنسی حراسانی کے واقعات پر گفتگو کی۔ میزبان احسن خان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ کبھی کوئی جنسی حراسانی کا واقعہ پیش آیاہے؟

جس پر اداکارہ نے بتایا کہ ’’ایسا کئی مرتبہ ہو چکا ہے بازار میں 10 ہاتھ لگے ہیں مجھے، میں کس کس کو بتاؤں گی؟ اور اگر بتاؤں بھی تو کوئی یقین نہیں کرتا ، آواز اُٹھاؤ تو کہا جاتا ہے کہ کوئی ثبوت ہے آپ کے پاس؟ اداکارہ نے کہا کہ بھلا حراسانی کا ثبوت کیسے دیا جائے، میں کیسے بتاؤں کے کس نے مجھے غلط طرح دیکھا یا غلط انداز سے ہاتھ لگانے کی کوشش کی‘‘۔

اداکارہ نے کہا کہ’’ جب میرے ساتھ ایسا ہوا تو میں نے دوسروں کے لئے آواز اُٹھانی شروع کی، کیونکہ اگر کسی بھی عورت یا بچے یا مرد کے ساتھ جنسی حراسانی کا واقعہ پیش آتا ہے تو کوئی ان کی بات پر یقین نہیں کرتا اور ان سے ثبوت مانگا جاتا ہے‘‘۔ اداکارہ نے کہا کہ’’ میں نے لوگوں کے لئے آواز اُٹھائی اور اب جب کوئی میرے پاس اپنا مسئلہ لے کر آئے چاہے وہ عورت ہو یا مرد میں اس کی سُنتی ہوں اور اس کی بات پر مکمل یقین کرتی  ہوں‘‘۔

شو کے میزبا ن اداکار احسن خان نے کہا کہ’’ ہمارے معاشرے میں اس معاملےپر بات کرنے کو بھی معیوب سمجھا جاتا ہے اور پھر اگر کسی کے ساتھ جنسی حراسانی کا واقعہ پیش بھی آئے تو وہ بتانے سے گریز کرتا ہے‘‘۔ میزبان احسن خان کا مکمل پروگرام’ٹائم آؤٹ وِد احسن خان ‘ آج رات 9 بجے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا  جس میں احسن خان پاکستان  شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی عباس اور حاجرہ یامین سے چٹ پٹے سوالات کرتے نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.