شوبز

عفت عمرکا پی ٹی آئی کی سپورٹرہونےکا انکشاف

عمران خان پرکڑی تنقید کرنےوالی اداکارہ ومیزبان نےماضی میں پی ٹی آئی کی سپورٹرہونےکا انکشاف کیا

پاکستان تحریک انصاف اورعمران خان پرکڑی تنقید کرنےوالی اداکارہ ومیزبان عفت عمرنےماضی میں پی ٹی آئی کی سپورٹرہونےکا انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ عفت عمرنےحال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کےپروگرام میں بطورِمہمان شرکت کی جس کا ایک ویڈیوکلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ وائرل ویڈیوکلپ میں عفت عمرکویہ کہتےہوئےسُنا جاسکتا ہےکہ وہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کی بہت بڑی سپورٹر تھیں۔ عفت عمرنےکہا کہ بعد میں پی ٹی آئی کی حرکتوں سےمعلوم ہوا کہ اس جماعت میں کچھ بھی نہیں ہے۔

اُنہوں نےمزید کہا کہ پی ٹی آئی نےکچھ کیا نہیں بلکہ صرف باتیں کی ہیں۔ واضح رہےکہ اس سےقبل عفت عمرنےعمران خان کےفالوورزپر مریم نوازکےبارے میں دیےگئےبیان پراپنےلیڈرکی حمایت کرنےپربرہمی کا اظہارکیا تھا۔ عفت عمرکا اس حوالےسےکہنا تھا کہ وہ عمران خان کےمریم نوازکےبارے میں دیےگئےبیان پربالکل بھی سرپرائزنہیں ہوئیں لیکن اُنہیں غصّہ بہت ہے۔ اُنہوں نےکہا تھا کہ وہ ہردفعہ عمران خان کےبارے میں یہی سوچتی ہیں کہ عمران خان اب اس سےزیادہ اورکونسی گھٹیا بات کرسکتےہیں لیکن وہ کبھی ہمیں سرپرائزدینا بند نہیں کرتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.