شوبز

شائستہ جبیں نےآج تک شادی کیوں نہیں کی؟

سینئراداکارہ شائستہ جبیں نےاب تک شادی نہ کرنےکی وجہ بتادی۔ شائستہ جبیں ایک ٹی وی شومیں شریک ہوئیں

سینئراداکارہ شائستہ جبیں نےاب تک شادی نہ کرنےکی وجہ بتادی۔ شائستہ جبیں ایک ٹی وی شومیں شریک ہوئیں جس میں میزبان احسن خان نےاداکارہ سےشوبزمیں انٹری اورشادی نہ کرنےسےمتعلق سوال کیا۔ شائستہ جبیں کا کہنا تھا کہ بچپن میں ہی والد کوکھودیا تھا لہذا میں کام کرکےاپنی فیملی کوبھی سپورٹ کرتی رہی۔انہوں نےبتایا کہ وہ شوبزانڈسٹری میں کام کرنےوالی اپنےخاندان کی پہلی اورآخری خاتون ہیں کیونکہ انہیں کوئی پسند نہیں کرتا تھا اورنہ ہی کوئی یہ بتانا چاہتا تھا کہ شائستہ ہماری رشتہ دارہیں۔

انہوں نےبتایا کہ شاید اب توخاندان میں کوئی مجھےاپنا رشتےدارکہہ دیتا ہولیکن پہلےتوہرگزایسا نہیں تھا اوریہی وجہ تھی کہ میں نےخود بھی انڈسٹری میں اپنےخاندان کا ذکرنہیں کیا کیونکہ مجھےنہیں پسند کہ اگرکوئی مجھےکوئی پسند نہیں کرتا تومیں کیوں ان کا ذکرکروں۔

اداکارہ نےشومیں شادی نہ کرنےکی وجہ بیان کرتےہوئےبتایا کہ اب تک شادی اس لئےنہیں کی کہ دوسروں کودیکھ دیکھ کرعبرت حاصل ہوگئی ہے۔ آج تک بہت کم ہی شادی شدہ لوگوں کوخوشگوارزندگی گزارتےدیکھا ہے،ورنہ زیادہ تریہ ہوتا ہےکہ اگرشوہرکرپٹ ہےتوبیوی رورہی ہےاوربیوی صحیح نہیں توشوہررورہا ہےحتی کہ اپنےگھرمیں بھی میں اپنےبھائی کودیکھ کریہی کہتی ہوں کہ تم ہی لوگ ہوجنہیں دیکھ کرمیں نےشادی نہ کرنےکا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.