کرن جوہر نے ابرارالحق کو ‘نچ پنجابن’ کا کریڈٹ دیدیا
بھارتی پروڈیوسرکرن جوہرنےبالآخرگلوکارابرارالحق کواپنی فلم 'جُگ جُگ جیو' میں گانے'نچ پنجابن' کا کریڈٹ دے دیا
بھارتی پروڈیوسرکرن جوہرنےبالآخرگلوکارابرارالحق کواپنی فلم ‘جُگ جُگ جیو’ میں گانے’نچ پنجابن’ کا کریڈٹ دے دیا۔ دھرما پروڈکشن نے گزشتہ اتوار 22 مئی کواپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پرفلم کا ٹریلرریلیزکیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیزہونےوالا سپرہٹ گانا نچ پنجابن چوری کیا گیا تھا۔ ابرارالحق نےٹوئٹرپربیان جاری کیا اوربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے اپنا گانا نچ پنجابن کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا اور اس کے ہرجانے کے دعوے کے لیے میں عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں’۔
I have not sold my song “ Nach Punjaban” to any Indian movie and reserve the rights to go to court to claim damages. Producers like @karanjohar should not use copy songs. This is my 6th song being copied which will not be allowed at all.@DharmaMovies @karanjohar
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 22, 2022
اپنی ٹوئٹ میں گلوکار نے یہ بھی کہا کہ ‘ کرن جوہر جیسے پروڈیوسرز کو گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے، یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا جا رہا ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔’ خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس پر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے بھی خاصہ دھیان دیا، صارفین کی جانب سے دھرما پروڈکشن ہاؤس اور کرن جوہر پر سخت تنقید کی گئی۔ تاہم کرن جوہر نے گزشتہ روز پوسٹر اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کیا جس میں گانے کی موسیقی اور بول کے لیے ابرار الحق کا نام درج تھا۔
واضح رہے کہ کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرما کے بینر تلے بننے والی فلم جگ جگ جیو میں ورن دھون، کیارا اڈوانی، انیل کپور اور نیتو سنگھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔