شوبز

عرفان گھانچی کے پراجیکٹ” سایہ 2″ نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیئے

پروڈیوسر عرفان گھانچی کی ڈرامہ سیریل” سایہ 2″ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔

عرفان گھانچی کا شمار پاکستان کے نامور ٹی وی پروڈیوسرز میں ہوتا ہے جو باقاعدگی سے کام کرتے ہیں اور کچھے عرصے بعد ناظرین کے لئے ایک بہترین پراجیکٹ لے کر آتے ہیں۔اس بار ان کا پراجیکٹ "سایہ 2” آن ایئر ہونے سے پہلے ہی مقبول ہوگیا تھا کیونکہ ناظرین بے چینی سے اس کے نشر ہونے کا انتظار کررہے تھے لیکن جیسے ہی یہ ڈرامہ آن ایئر ہوا اس نے ہر طرف دھوم مچادی۔ ناظرین اب اس کی ہر آنے والی قسط کا شدت اور بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ ڈرامے کی اب تک 22 اقساط نشر کی چا چکی ہیں۔

عرفان گھانچی نے 2018 میں”سایہ” کے عنوان سے سیریل بنائی تھی جس نے بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی اور اب انہوں نے اس کا پارٹ ٹو بنایا ہے جو ان دنوں آن ایئر ہے اور ناظرین نہایت دلچسپی سے اسے دیکھ رہے ہیں۔اس سیریل کی رائٹر وجیہہ سحر،ڈائریکٹر سمیع ثانی،جی ایم پروڈکشن جنید گھانچی،ہیڈ آف پروڈکشن کاشف امین،ڈی او پی شہزاد ملک،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اویس خالد،لائن پروڈیوسر خواجہ عمران الدین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہدی نقوی، میک اپ سائمن انور،انجنیئر فیاض،محمود علی،علی عباس،امتیاز ابو،اظہر اور فیضان،ڈیزائنر محمد علی،سمیرا ناصر اور عروج عدنان شامل ہیں جب کہ کاسٹ میں دانیال افضل خان،مشعال خان،مومنہ اقبال،سہیل سمیر،سلیم معراج،حارث وحید،حماد شعیب،نوید رضا،عنایا خان،انعم تنویر،ماریہ نقوی،حریم سہیل،وجیہہ خان، بے نظیر خان،ایشا عثمان،عاصم محمود،عائشہ خان،صبیحہ ہاشمی،صباحت بخاری،اسد زمان،بینا چوہدری،جانان حسین،شہزار ثانی،اویس خالد،محبوب سلطان،رؤف بھٹہ،سمیع ثانی،عروج کاظمی،فوزیہ اور عزیر خان شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی کا آٖغاز سہیل سمیر سے ہوتا ہے جو اپنی فیملی کے ساتھ نہایت خوش و خرم زندگی گزار رہے ہوتے ہیں لیکن پھر اچانک ایسی قوتیں ان کے گھر پر قبضہ کرلیتی ہیں کہ کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے اور یہیں سے ہی اصل ڈرامہ بھی شروع ہوتا ہے۔ڈرامے میں جنات اور دیگر شیطانی قوتوں کے گھناؤنے کھیل بارے دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ قوتیں انسانوں کی زندگی تباہ کرکے رکھ دیتی ہیں۔ چونکہ ڈرامے کی کہانی بہت زیادہ پھیلی ہوئی اور اسی وجہ سے اس میں بے شمار کردار بھی ہیں جو سبھی اپنے اپنے کرداروں کو بہترین طریقے سے پرفارم کررہے ہیں۔ یہاں پر عنایا خان اور مشعال خان کا ذکر بھی ضروری ہے جن کی پرفارمنس بہترین ہے اس کے علاوہ حارث وحید،سہیل سمیر، دانیال افضل خان، مومنہ اقبال،سلیم معراج بھی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

اسی سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے عنایا خان نے بتایا میرے لئے”سایہ 2″ میں کام کرنے کا تجربہ نہایت شاندار رہا کیونکہ یہ ڈرامہ ساس بہو کی روایتی کہانیوں سے یکسر مختلف ہے۔میرے خیال میں اس طرح کے تجربات زیادہ ہونے چاہیئں کیونکہ ناظرین روایتی ڈرامہ دیکھ دیکھ کر اکتا چکے ہیں۔عنایا خان نے مزید کہا کہ ہارر کہانیاں ہماری زندگی کا حصہ ہوتی اور ہمارے ارد گرد ایسے بے شمار لوگ ہوتے ہیں جن کے ساتھ ایسے واقعات پیش آتے ہیں یہی وجہ سے ہے کہ جب بھی کوئی ہارر ڈرامہ بنتا ہے اسے عام ڈراموں سے بڑھ کر مقبولیت ملتی ہے۔

پروڈیوسر عرفان گھانچی نے کہا کہ میں اللہ تعالی کا بہت زیادہ شکر گزار ہوں کہ اس نے”سایہ2″ کو ہمارے سوچ سے بھی بڑھ کر عزت دی اس کے لئے میں اپنی رائٹر،ڈائریکٹر اور پوری ٹیم کا بے حد مشکور ہوں جن کی محنت سے اتنا شاندار پراجیکٹ مکمل ہوا۔عرفان گھانچی نے مزید کہا کہ میں تمام ناظرین کا بھی بہت مشکور ہوں جو میرے ہر پراجیکٹ کو پسند کرتے ہیں۔

 

سیریل میں کام کرنے والے دیگر فنکاروں کا بھی یہی کہنا ہے کہ ان کے لئے اس پراجیکٹ میں کام کرنا ایک بہترین اور شاندار تجربہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.