شوبز

کرینہ کپورکا ’بڈھی‘ کہنےوالوں کومنہ توڑجواب

کرینہ کپور نے یہ بھی لکھا کہ ’بڈھی کہنے کا مطلب توہین کرنا ہے؟ لیکن میرے لیے، اس لفظ کا مطلب بڑی عُمر کا ہونا ہے

بالی ووڈ میں بیبوکےنام سے مشہوراداکارہ کرینہ کپورنےاُنہیں سوشل میڈیا پر’بڈھی‘ کہنے والوں کوکرارا جواب دیا ہے۔ کرینہ کپور بالی ووڈ کی ایک ایسی اداکارہ ہیں جو 41 سال کی ہونے کے باوجود بھی بوڑھی نہیں لگتی ہیں لیکن اداکارہ کو سوشل میڈیا پر اکثر ’بڈھی‘ کے نام سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اب اداکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ کا رُخ کرتے ہوئے اپنے ناقدین کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے ایک پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں کمنٹس میں ’بڈھی‘ لفظ موجود تھا۔

کرینہ کپور کا اُنہیں ’بڈھی‘ کہنے والوں کو منہ توڑ جواب

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اپنی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں یہ دیکھتی رہتی ہوں اور یہ لفظ ہمیشہ سرفہرست ہوتا ہے۔‘   کرینہ کپور نے یہ بھی لکھا کہ ’بڈھی کہنے کا مطلب توہین کرنا ہے؟ لیکن میرے لیے، اس لفظ کا مطلب بڑی عُمر کا ہونا ہے۔‘ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ہاں! ہم بڑے ہیں اورسمجھدار ہیں لیکن کیا تم بے نام، بے چہرہ، بے عمر ہو؟ اور آپ کے لوگ بھی ہیں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.