شوبز

صبا قمرنےعرفان خان کا دیاگیا نوٹ سنبھال کررکھا

معروف اداکارہ صبا قمرنےکہا ہےکہ اداکارعرفان خان کی جانب سےعیدی میں دیا گیا نوٹ سنبھال کررکھا ہے

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمرنےکہا ہےکہ اداکارعرفان خان کی جانب سےعیدی میں دیا گیا نوٹ سنبھال کررکھا ہے۔ کامیڈی ’شو ہنسنا منع ہے‘ میں گفتگو کرتےہوئےصبا قمرنےکہا کہ عرفان خان نے’ہم سب امید سےہیں‘ میں میرے کچھ کلپ دیکھےتھے،اس لیےانہوں نےفلم کےلیےمیرے نام کی سفارش کی تھی۔

انہوں نےکہا کہ میں نصیبوں والی ہوں،پیدا ہوتےہی گھرمیں پیسوں کی ریل پیل ہوگئی تھی۔ صبا قمرنےکہا کہ کورونا کےدنوں میں سب نےآرام کیا لیکن میں کام کرتی رہی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں دل اورہاتھ کی بہت کھلی ہوں،الحمد اللّٰہ میں بڑی قسمت والی ہوں۔ ایک سوال کےجواب میں اداکارہ نےکہا کہ لگتا ہےمیں بھی کسی حد تک ’’کملی‘‘ ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.