شوبز

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قاتلانہ حملے میں ہلاک’ مقدمہ درج’ قاتلوں کی تلاش جاری

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو اتوار کو ضلع مانسا کے گاں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے جبکہ بھارتی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو اتوار کو ضلع مانسا کے گاں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد نے سدھو کی گاڑی پر حملہ کیا اور 30 سے زائد گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں سدھو اور گاڑی میں موجود دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم سدھو موسے والا اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا نے اس سال کانگریس کے ٹکٹ پرمانسا سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا لیکن انہیں عام آدمی پارٹی کے امیدوار وجے سنگلا نے63 ہزار ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی تھی۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ سدھو نے اپنے گانے ‘Scapegoat’ میں عام آدمی پارٹی اور اس کے حامیوں کو نشانہ بناتے ہوئے غدار کہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایک روز قبل ہی پنجاب حکومت کی جانب سے وی آئی پی کلچر خاتمے کی کوششوں کے تحت ان کی سکیورٹی واپس لے لی گئی تھی لہذا سدھو وزیراعلی بھگونت مان سے سکیورٹی سے متعلق ملاقات کے لیے جارہے تھے۔ دوسری جانب پولیس نے دعو ی کیا ہے کہ سدھو موسے والا پر فائرنگ کی ذمہ داری کینیڈا سے تعلق رکھنے والے گینگسٹر نے قبول کی ہے۔ گلوکار کی ہلاکت کی خبر سامنے آتے ہی بھارتی فلم انڈسٹری اور سیاستدانوں نے ان کی موت پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.