شوبز

تین روزہ "مدیحہ گوہر تھیٹر فیسٹیول” لاہور میں اختتام پذیر

اجوکا تھیٹر کا تین روزہ مدیحہ گوہر تھیٹر فیسٹیول لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا

آخری روز عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی حیات پر مبنی کھیل ” کون ہے یہ گستاخ ” پیش کیا گیا ۔ اجوکا تھیٹر کے زیر اہتمام تیسرا سالانہ مدیحہ گوہر تھیٹر فیسٹیول لاہور میں سعادت حسن منٹو کے افسانوں پر مبنی کھیل ” کون ہے یہ گستاخ ” کی پرفارمنس سے ختم ہو گیا ۔ آخری روز لالی وڈ کی لیجنڈ فنکارہ زریں پنا نے ” پازیب ” کے عنوان سے ہونے والی رقص پرفارمنس سے مدیحہ گوہر کو ٹریبیوٹ پیش کیا جس کے بعد اجوکا ٹیم نے مقبول کھیل پیش کرکے شائقین کی داد سمیٹی ۔ کھیل میں اداکار نسیم عباس نے منٹو کا کردار ادا کیا جبکہ کامران مجاہد ، عظمی حسن ، قیصر خان ، عمر بھٹی ، حائفہ امبرین ، عثمان چوہدری ، فہد ہاشمی سمیت دیگر فنکاروں نے جاندار اداکاری سے داد سمیٹی۔

فیسٹیول کے آخری روز اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب آرٹس کونسل کی ڈائریکٹر ثمن رائے، بابر علی فاؤنڈیشن ، ولید اقبال ، جاوید مسعود ،فوزیہ افضل خان ، شمع اخلاق کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا گیا ۔ اس موقع پر کامران لاشاری ، ثمن رائے اور حنا بابر علی نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر اجوکا تھیٹر کی کاوشوں کو سراہا۔ فیسٹیول میں شرکت کیلئے آئے انڈین فنکاروں کیول دھلیوال ، نیلم مان سنگھ ، اروندر چمک ،کبیر چوہدری اور سجن سنگھ کی تحفوں کے ساتھ عزت افزائی کی گئی اس موقع پر اروندر چمک نے مدیحہ گوہر کی خوبصورت پورٹریٹ پینٹنگ مدیحہ کے فرزند نروان ندیم کو پیش کی ۔ فیسٹیول کا اختتام ڈھول کی تھاپ پر اجوکا تھیٹر کے فنکاروں کے بھنگڑا پرفارمنس پر ہوا۔ تین روزہ فیسٹیول کے دوران اجوکا ٹیم نے قربانی ، جدائی اور تکلیف کے جذبوں پر مبنی کھیل میرا رنگ دے بسنتی چولا ، انہی مائی دا سفنہ اور کون ہے یہ گستاخ پیش کئے ۔ فیسٹیول کا انعقاد پاکستان کی آزادی کے پچھتر برس مکمل ہونے کی مناسبت سے کیا گیا تھا ۔۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.