اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ پردھاوا،بیلا حدید سخت برہم
سپرماڈل نےاسرائیلی فورسزکی جانب سےفلسطینیوں پرہونےوالےتشدد کےواقعےپربرہمی کا اظہارکیا
فلسطینی نژاد امریکی سپرماڈل بیلا حدید نےہفتےکےروزاسرائیلی فورسزکی جانب سےفلسطینیوں پرہونےوالےتشدد کےواقعےپربرہمی کا اظہار کیا ہے۔ بیلا حدید نےاپنی انسٹاپراسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) کی فلسطینی پرتشدد کرتےہوئےایک وائرل ویڈیوشیئرکی ہے۔ یہ وائرل ویڈیو مسجد اقصیٰ میں ہفتےکےروزہونےوالےواقعےکی ہے،جب اسرائیلی ڈیفنس فورسزنےمسجد اقصیٰ پردھاوا بولا اورمسجد کےاحاطےکےاندر داخل ہوکراشتعال انگیزمارچ کی۔بیلا حدید نے یہ ویڈیوشیئرکرتےہوئےلکھا کہ’جارحیت اسرائیلی ڈیفنس فورسزکی زبان ہے۔‘
اُنہوں نےمزید لکھا کہ’آپ یہ دکھاوا کیسےکرتےہیں کہ آپ وہاں حفاظت کےلیےموجود ہیں؟‘ آخرمیں بیلا حدید نےلکھا کہ’یہ انتہائی نامعقول ہے، اوریہ سب مجھےصرف شدید غصّہ دلاتا ہے۔‘ واضح رہےکہ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق ہفتےکےروزجنونی اسرائیلی آباد کار پولیس کی بھاری نفری کےساتھ مسجد اقصیٰ کےاحاطےکےاندرداخل ہوئےاوراشتعال انگیزمارچ کی۔ مسلمانوں نےاسرائیلی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ کےاحاطےمیں اشتعال انگیزدورے کی مخالفت میں شدید نعرے بازی کی۔ صیہونی لیڈرکےساتھ آنےوالی پولیس نےبھی مسلمانوں پرتشدد کیا۔