قتل کی اصل وجہ کیا تھی؟ سدھو موسے والا کے والد نے حقیقت بیان کردی
بھارتی گلوکار شبھدیپ سنگھ سدھو موسے والا کے قتل نے ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے، اس حوالے سے مقتول کے والد نے بیٹے کے قتل کی اصل وجہ بتادی۔
سدھو موسے والا کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو کچھ عرصے سے تاوان کی کالیں آرہی تھیں. دو مسلح اہلکاروں کے ساتھ ایک کار میں ان کا پیچھا کر رہے تھے جب ان کے قاتلوں نے 28 سالہ گلوکار اور ان کے دو دوستوں پر گولیاں برسادیں۔
بلکور سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ اُن کے بیٹے کو کچھ عرصے سے بدمعاشوں کی طرف سے تاوان کی کالیں آرہی تھیں، کئی غنڈوں نے انہیں فون پر دھمکیاں دیں۔ اتوار کو میرا بیٹا اپنے دوستوں گروندر سنگھ اور گرپریت سنگھ کے ساتھ کار میں روانہ ہوا تھا، اس نے بلٹ پروف فارچیونر اور دو گارڈز کو اپنے ساتھ نہیں لیا تھا، میں نے دو مسلح اہلکاروں کے ساتھ دوسری کار میں اس کا پیچھا کیا۔
یاد رہے کہ اس میں لارنس بشنوئی گینگ بھی شامل ہے جس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔