شوبز

پہلئ سدھو موسے والا اور اب کے کے؛بالی ووڈ مزید غمگین

بھارت کے نامور گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث چل بسے۔

 53 سالہ گلوکار کو کولکتہ میں لائیو کنسرٹ کے بعد دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں مقامی نجی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ دل کا دورہ پڑنے سے قبل انہوں نے کنسرٹ میں لائیو پرفارم کیا اور اس دوران مکمل صحت مند تھے۔کے کے کا پہلا البم ’پل‘ 1999 میں آیا تھا اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک سپرہٹ گانے گائے۔ان کے سپرہٹ گانوں میں فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا گیت ’تڑپ تڑپ‘، ’دس بہانے‘ اور ’تونے ماری انٹریاں‘ شامل ہیں۔ گلوکار ’کے کے‘ کے گائے گئے گیت شاہ رخ خان، سلمان خان اور دیگر ادکاروں پر فلمائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.