شوبز

جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کے خلاف مقدمہ جیت لیا

ہالی وڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ  ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔

  100 ملین ڈالر  ہرجانے  کے جونی ڈیپ بمقابلہ ایمبر ہرڈ ہتک عزت کے مقدمے میں سات ہفتوں کے بمشکل ٹرائل کے بعد امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ  سنا دیا ہے۔جیوری کی جانب سے ایمبر ہرڈ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ جونی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔ اس کے علاوہ ڈیپ کی جانب سے  ہرڈ کو  2 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کیا جائے گا جو وہ اپنے سابق شوہر کے خلاف مقدمہ میں مانگ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ جونی ڈیپ اور سابقہ ​​اہلیہ، ایمبر ہرڈ، 11 اپریل کو  ورجینیا میں شروع ہونے والے ہتک عزت کے مقدمے میں ایک دوسرے پر جسمانی اور جذباتی زیادتی کا الزام لگارہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.