شوبز

ممتاز کامیڈین ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 36 برس بیت گئے

فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار ننھا کی 36 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

دو عشروں تک لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ملک کے ممتاز کامیڈین رفیع خاورعرف ننھا نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے ’’ الف نون ‘‘ سے شہرت حاصل کی۔انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1966ء میں فلم ’’ وطن کا سپاہی ‘‘ سے کیا۔معروف پاکستانی فلم ’’ دبئی چلو ‘‘ نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ان کی دیگر یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی ، سالا صاحب،نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی ،مہندی اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ننھا کے ٹائٹل  رول پر مشتمل فلم سالا صاحب لاہور میں 300 ہفتے تک زیر نمائش رہی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

رفیع خاور ننھا اور رنگیلا کی فلمی جوڑی کو شائقین نے بے پناہ پسند کیا جبکہ فلمی ہیروئین میں ممتاز،انجمن ،مسرت شاہین،رانی،دردانہ رحمان اور نازلی پسند کی جاتی تھیں۔ننھا کی بطور ہیرو اور کامیڈین سب سے زیادہ پسند کی جانی والی جوڑی نازلی کے ساتھ تھی۔ننھا نے 2 جون 1986 کو موت کو گلے لگا لیا۔ ننھا پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک معتبر نام تھا جس نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں فلمی دنیا میں ایک اہم مقام حاصل کیا جو کہ فلم بینوں کوہمیشہ یاد رہے گا۔

انہوں نے زندگی بھر لوگوں میں خوشیاں اور مسکراہٹیں بانٹیں جبکہ ان کی اپنی زندگی کا ڈراپ سین انتہائی دردناک تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.