شوبز

عفت عمر نے عمران خان کو پاکستان کے لئے تباہی قرار دے دیا

نامور ماڈل ، میزبان اوراداکارہ عفت عمر نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ غیرمعیاری ڈراموں کی وجہ سے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہی ہوں ، کیونکہ جس  کام پر میں خود تنقید کرتی ہوں کہ ہمارے ہاں برا کام ہو رہا ہے اور پھر خودی وہ کام بھی کروں تو پھر میرا کہنا وزن نہیں رکھتا۔

عفت عمر نے حال ہی میں مختلف انٹرویوز کے دوران اس بات کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آج کل اچھے ڈرامے بالکل بھی نہیں بن رہے، مجھے افسوس ہے کہ میں پاکستانی ڈراموں کے بجائے بین الاقوامی ڈرامے دیکھنے کو ترجیح دیتی ہوں لیکن اس کی وجہ ڈراموں کا معیار ہے۔

دریں اثنا عفنت عمرنے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان پاکستان کے لئے تباہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.