شوبز

فواد خان اقوام متحدہ کے خیرسگالی کے سفیرمقرر

اداکار فواد خان کو اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ترقی (یو این ڈی پی) کے لئے خیرسگالی کا سفیرمقررکردیا گیا

یواین ڈی پی کی جانب سےجاری بیان کےمطابق معروف اداکارفواد خان پاکستان میں اقوام متحدہ کےچارٹراورپائیدارترقی کےترجمان کے طورپرکام کریں گے۔ اداکارفواد خان کوخیرسگالی کا سفیرمقررکرنےکی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں یواین ڈی پی کےپاکستان میں ریذیڈینٹ نمائندے نٹ اوسٹبائی اورفوادخان نےمعاہدے پردستخط کئے۔ تقریب میں یواین ڈی پی کی ڈپٹی ریزیڈنٹ ریپریزنٹیٹومس الیونا نکولیٹا، ہیڈ آف کمیونیکیشن یونٹ عائشہ بابراوریواین ڈی پی میں بطورگرین سوشل انٹرپرینیوکام کرنےوالوں نےشرکت کی۔

تقریب میں ماحولیاتی تبدیلی پریواین ڈی پی کی دستاویزی فلم ’ڈونٹ چوزایکسٹینکشن‘ دکھائی گئی جس کی اردوزبان میں ڈبنگ فواد خان نے کی ہے۔ یواین ڈی پی کےنمائندے کا تقریب سےخطاب میں کہنا تھا کہ فواد خان کوخیرسگالی کا سفیرمقررکرنےپرفخرہے۔ فواد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یواین ڈی پی کےخیرسگالی کا سفیرمقررہونا اعزازکی بات ہے۔ مجھےیقین ہےکہ پائیدار  ترقی کے اہداف عوام کی خوشحالی اورترقی کا روڈ میپ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.