شوبز

لیلیٰ زبیری نے ماہرہ خان اور مہوش حیات کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ۔۔۔

 اداکارہ لیلیٰ زبیری کا کہنا ہےکہ پہلے مہوش حیات بہت معصوم لگتی تھی، اب وہ ویسی نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ لیلیٰ زبیری کا ایک کلپ کافی وائرل ہو رہا ہے ، جس میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران  پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں کے بارے میں اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا۔شو کے میزبان کی جانب سے صبا قمر، ماہرہ خان اور مہوش حیات کے بارے میں سوالات کیے گئے تو لیلیٰ زبیری نے ایسے جوابات دئیے کہ ان کا کلپ ہی اب وائرل ہو گیا ہے۔لیلیٰ زبیری کا ماہرہ خان سے متعلق کہنا تھا کہ ’میں یہ نہیں کہوں گی کہ ماہرہ خان ایک اچھی اداکارہ ہے، مگر ماہرہ ایک مکمل پیکج ضرور ہے، خوبصورت ہے اور آنکھوں کو بھاتی ہے۔‘

انہوں نے  صبا قمر سے متعلق کہا کہ ’صبا قمر تو ماشاءاللّٰہ، بہت زبردست اداکارہ ہے، صبا قمر میری پسندیدہ ہے، صبا کے ساتھ میں نے بہت کام کیا ہے اور میرا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.