شوبز

افریقی سوشل میڈیا اسٹارعلی ظفرسےمتاثرہوگئے

تنزانیہ کےسوشل میڈیا اسٹارکلی پال کی پاکستان کےمعروف گلوکارعلی ظفرکےگانے’جھوم‘ پرویڈیو وائرل ہوگئی

افریقی ملک تنزانیہ کےسوشل میڈیا اسٹارکلی پال کی پاکستان کےمعروف گلوکارعلی ظفرکےگانے’جھوم‘ پرویڈیو وائرل ہوگئی۔ تنزانیہ کے سوشل میڈیا اسٹارکلی پال ایک اورویڈیوکےساتھ انسٹاگرام پرواپس آئےہیں اوراس بارانہوں نےعالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفرکےمقبول ترین گانےپراپنی بہن کےساتھ لِپ سِنگ کی ہے۔ یہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کا گانا ’جھوم‘ ہے اور اگر آپ سوشل میڈیا پر متحرک ہیں تو آپ کو اس گانے کی مقبولیت کا علم ہوگا۔

علی ظفرکےگانے’جھوم‘ کا بخاراب تنزانیہ تک پہنچ گیا ہےجہاں کلی پال نےاپنی بہن نیما کےساتھ لِپ سِنگ کی اوریہ ویڈیوسوشل میڈیا پر تیزی سےوائرل ہورہی ہے۔ ویڈیومیں انٹرنیٹ سنسیشن کلی پال کےتاثرات توجہ کا مرکزبن گئے،اورصارفین نےیہ کلپ بہت پسند کیا۔ کلی پال نےاپنی پوسٹ کےکیپشن میں علی ظفرکےگانے’جھوم‘ کو’ماسٹرپیس‘ قراردیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین علی ظفرکےگانے’جھوم‘ پر کلی پال کی پرفارمنس سےبہت متاثرہوئےاوران سےاپنی محبت کا اظہارکیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.