شوبز

سجل علی احد رضا میرسےطلاق کےبعد شہزاد رائےکی بیوی بن گئیں

اداکارہ سجل علی اورشہزاد رائےکےبارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وہ ایک نئےپراجیکٹ پرکام کررہےہیں

سجل علی احد رضا میرسےطلاق کےبعد شہزاد رائےکی بیوی بن گئیں، گزشتہ کئی دنوں سےاداکارہ سجل علی اورشہزاد رائےکےبارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وہ ایک نئےپراجیکٹ پرکام کررہےہیں البتہ یہ کوئی ڈرامہ ہےیا پھرگانا یہ واضح نہیں ہوسکا تھا۔ تاہم اب سجل علی اورشہزاد رائےنےاپنےاس رازکومداحوں کےساتھ بانٹتےہوئےاپنےآفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پران کےنئےگانے’’تم ہوتو‘‘ کا ٹیزرشیئرکیا ہےجبکہ مکمل گانا آج یوٹیوب پربھی جاری کردیا گیا ہے۔

گانےکی ویڈیوکوشیئرکرتےہوئےشہزاد رائےاورسجل علی نےکیپشن میں لکھا ہےکہ’’مرد کام نہ کرے توسوال پوچھتےہیں،عورت کام کرے تو سوال پوچھتےہیں‘‘۔ اس گانےکی ویڈیومیں شہزاد رائےاورسجل علی نےمیاں بیوی کا کردارنبھایا ہے،سجل نوکری کرنےکی خواہشمند ہیں اور اپنےپیروں پرکھڑے ہوکراپنےشوہرکا سہارا بننا چاہتی ہیں جبکہ شہزاد انہیں نوکری کرنےسےروک رہےہیں جس پراداکارہ ان سےناراض ہیں۔

اس گانےکوسسٹم لمیٹڈ اورعلی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کےاشتراک سےپیش کیا گیا ہےجوکہ خواتین کی تعلیم اوران کےروشن مستقبل کے حوالےسےکام کرنےکےلئےکوشاں ہے۔ شہزاد رائےکی خوبصورت آوازگنگنایا ہوا یہ گانا سوشل میڈیا صارفین اوران کےمداحوں کی جانب سےبےحد پسند کیا جا رہا ہےاورصارفین کمنٹ سیکشن میں گانےکےموضوع پراپنی رائےکا اظہارکرتےنظرآرہےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.