شوبز

کملی“ کا پہلے ویک اینڈ پر شاندار بزنس;فلم بینوں کی پہلی چوائس بن گئی

”کملی“ کا پہلے ویک اینڈ پر شاندار بزنس،فلم بینوں کی پہلی چوائس بن گئی۔

پاکستانی فلمی صنعت کی نئی اردو فیچر فلم ”کملی“ نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے سینماؤں میں شاندار اوپننگ سے بزنس کا آغاز لیا ہے اور نوجوان فلم بینوں کے ساتھ ساتھ فیملیز نے بالخصوص صباقمر کی پرفارمنس کو سراہا ہے۔ فلم کے بارے میں شائقین کا براہ راست فیڈ بیک لینے اور قدر دانوں سے ملاقات کیلئے ”کملی“ کی لیڈ فنکارہ صبا قمراور ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ نے اتوار کے روز لاہور کے ملٹی پلیکسزسینماؤ ں کے وزٹ کئے جہاں شائقین نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور بہترین پرفارمنس پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے دل کھول کر سیلفیاں بھی بنوائیں۔

صبا قمر اور سرمد کھوسٹ سب سے پہلے لاہورکے بہترین کیو (CUE)سینما پہنچے جس کے بعد انہوں نے امپوریم مال،پیکجز مال، زینوا مال اور سنی سٹار سینما ؤں کا بھی دورہ کیا اور فلم کو ملنے والے بے حد رسپانس پر شائقین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید بھی انکے ہمراہ تھے۔

دونوں فنکاروں نے شائقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ”کملی“ فلم کو ملنے والے رسپانس نے فلمی صنعت کیلئے آکسیجن کا کام کیا ہے اور اب آئندہ آنے والی فلمیں کیلئے فضا ساز گار ہوگئی ہے۔ صبا قمر نے کہاکہ شائقین نے کملی میں انکے کردار حنا کو جس محبت اور چاہت سے نوازا ہے اس پر اپنے جذبات کو وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ شائقین کی اس محبت کا جواب آئندہ فلم میں مزید بہتر پرفارمنس کے ساتھ دیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.