شوبز

فیصل قریشی نے بھی بھارت کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا

بھارتیہ جانتہ پارٹی رہنما نوپور شرما کے گستاخانہ بیان پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ومیزبان فیصل قریشی نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر بائیکاٹ انڈیا کے ہیش ٹیگ کو استعمال کر تے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’ابھی جو مسئلہ چل رہا ہے جس پر ہر ایک کو بات کرنی چاہیے، اُس پر سب اتنے خاموش کیوں ہیں؟، بھارت میں ایک خاتون نے ہمارے پیارے نبی ﷺ کے بارے میں گستاخانہ بیان دیا ہے جس پر تمام اُمتِ مسلمہ بھارت کا بائیکاٹ کر رہی ہے لیکن ابھی تک ہماری طرف سے کافی خاموشی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس پر بات کرنی چاہیے، باقاعدہ بائیکاٹ ہونا چاہیے۔ ’جب مجھے مختلف جگہوں پر کچھ چیزیں اور تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں تو تکلیف ہوتی ہے کیونکہ میرے لیے اور تمام اُمتِ مسلمہ کے لیے نبی کریم ﷺ کی ذات سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.