شوبز

مہوش حیات بھی ہالی ووڈ فلم ’مس مارول‘ کا حصہ بن گئیں

اداکارہ مہوش حیات نے بالآخر اس بات کی تصدیق کردی کہ وہ بھی ہالی ووڈ ویب سیریز ’مس مارول‘ کا حصہ ہیں۔

مہوش حیات نے انسٹاگرام پر مس مارول کے پریمیئر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ ’مارول اسٹوڈیو‘ کی ویب سیریز کا حصہ ہیں اور انہوں نے اپنا خواب پورا ہونے پر شکرانے بھی ادا کیے۔مہوش حیات کی جانب سے پریمیئر کے دوران صحافیوں سے بات کرنے کی ایک مختصر ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے ’مس مارول‘ کی تعریف کی ۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی بار ہالی ووڈ میں پاکستانی کرداروں اور لہجے کو درست اور مثبت انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔مہوش حیات کا کہنا تھا کہ آج تک ہالی ووڈ میں پاکستانی کرداروں کو منفی اور غلط انداز میں پیش کیا جاتا رہا ہے، تاہم مس مارول میں انہیں درست انداز میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے ’مس مارول‘ میں پاکستانی کرداروں کی درست نمائندگی پر بھی مارول ٹیم کی تعریفیں کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.