شوبز
وہ کون سی پاکستانی فلم ہے جس کے 18 پروڈیوسرز ہیں؟
کانز فیسٹیول کے لئے پاکستان سے منتخب ہونے والی فیچر فلم ‘جوائے لینڈ’ کے ہدایت کار صائم صادق اپنے فنکاروں کے ہمراہ میلے میں شریک ہوئے۔ ان فنکاروں میں ثانیہ سعید، ثروت گیلانی، راستی فاروق، علینا خان، علی جونیجو، سلمان پیرزادہ، سہیل سمیر و دیگر شامل تھے۔ اس فلم نے 2 اعزاز اپنے نام کیے۔ اس فلم کا مرکزی کردار ایک مخنث مرد ہے جس سے ایک شادی شدہ شخص کو محبت ہوجاتی ہے۔اس فلم کے 18 پروڈیوسرز ہیں جن میں سے 14 غیر ملکی بشمول کئی بھارتی ہیں۔ پروڈکشن کا یہ خاکہ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک فیچر فلم کے لیے اتنے سارے پروڈیوسرز، جن کی اکثریت غیر پاکستانی ہے۔ اس کے علاوہ فلم کا تکنیکی اسٹاف بشمول سینماٹوگرافی سب غیر ملکی ہے۔
اس کے باوجود بھی اگر ہم اس کو پاکستانی فلم تسلیم کرلیں تو اس کا موضوع کسی بھی طرح پاکستان کے سماج کا عکس پیش نہیں کرتا۔ ہمارے یہاں اور بہت سارے مسائل ہیں جن کو بیان کیا جاسکتا ہے لیکن ناجانے کیوں یہاں ایک عرصے سے مخصوص اور متنازعہ موضوعات کو چن کر ان پر فلمیں بنائی جارہی ہیں۔