شوبز
عاصم اظہر اور میرب علی نے ساتھ جینے مرنے کی قسم کھالی
گلوکارعاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے لیے اُنہوں نے سوشل میڈیا کا رُخ کیا تھا۔
عاصم اظہر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی اور میرب علی کی اکثر تصاویر اور ویڈیو شئیر کرتے ہیں ، جنھیں ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پیار ملتا ہے۔میرب علی نے گزشتہ روز اپنے منگیتر عاصم اظہر کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں۔اس تازہ ترین تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اور میرب کو کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھے کھانے کا انتظار کررہے ہیں۔اس موقع پر عاصم اظہر نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ جبکہ میرب نے لائٹ نیلے رنگ کی جیکٹ اور سفید ٹی شرٹ زیب تن کررکھی ہیں اور دونوں خوشگوار موڈ میں انجوائے کر رہے ہیں۔