شوبز

ناموس رسالت؛پاکستانی فنکاروں نے بھارت کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو سینئر عہدیداروں کی جانب سے حضور اکرم ﷺ کے بارے میں گستاخانہ ریمارکس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارت کے مکمل بائیکاٹ کرنے سمیت مسلمان بولی وڈ شخصیات کو بھی آواز بلند نہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

اب بی جے پی کے دونوں رہنمائوں کے گستاخانہ ریمارکس پر پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف بھارتی فلموں بلکہ بھارت کا بھی مکمل بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، علاوہ ازیں شوبز شخصیات نے بولی وڈ کے ان مسلمان اداکاروں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، جنہوں نے بی جے پی رہنمائوں کے بیانات کی مذمت نہیں کی۔

اداکار شان شاہد نے بولی وڈ خانز یعنی سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی خاموشی کو شرمندگی اور جرم قرار دیا۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کسی کا نام لکھے بغیر لکھا کہ یہ سچ ہے کہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر شرم ضرور ہوتی ہے اور کیا بھارت کے مسلمان اداکاروں نے شرم بھی فروخت کر ڈالی؟

عدنان صدیقی نے بھی گستاخانہ ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بی جے پی رہنما کو شرم آنی چاہیے اور بھارتی سیاستدانوں کو ایسی غلیظ زبان استعمال کرنے والوں کا احتساب کرنا چاہیے۔ فیصل قریشی نے بھی بھارتی بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے گستاخانہ ریمارکس کی شدید مذمت کی اور بی جے پی رہنمائوں کو شرم یاد دلائی۔

احمد علی بٹ نے بھی گستاخانہ ریماکس کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی ٹوئٹس کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بھارت کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.