شوبز

سب کچھ جعلی ہے؛فضیلہ قاضی نے ایوارڈ شوز کی حقیقت کھول دی

 اداکارہ فضیلہ قاضی نے ایوارڈ شوز میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی فیملی کو سوشل میڈیا پر فروخت نہیں کرسکتیں۔

فضیلہ قاضی نے نعمان اعجاز کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔نعمان اعجاز نے فضیلہ قاضی سے سوال کیا کہ ’وہ ایوارڈ شوز میں شرکت کیوں نہیں کرتیں؟‘اس سوال کے جواب میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ ’مجھے بھی بہت دُکھ ہوتا ہے کہ ہر بار وہی 18 سے 20 چہرے ایوارڈ شوز میں نظر آتے ہیں۔‘فضیلہ قاضی نے کہا کہ ’مجھے بہت بُرا لگتا ہے کہ میں سوشل میڈیا فالوورز کی خاطر اپنا بچہ، شوہر، بیڈ روم اور دیگر سرگرمیاں فروخت کردوں۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’ایوارڈ شوز میں صرف اُنہی کو بُلایا جاتا ہے جن کے سوشل میڈیا فالوورز زیادہ ہوں۔‘

نہوں نے مزید کہا کہ ’شوبز ویسے ہی جعلی دُنیا ہے لیکن اب سوشل میڈیا کی وجہ سے یہ انڈسٹری مزید جعلی ہوگئی ہے۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.