شوبز

بی جی پے ترجمان کا گستاخانہ بیان، اداکار نصیرالدین شاہ نے مودی سے بڑا مطالبہ کردیا

نفرت پھیلانے والوں کو وزیراعظم خود بھی ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں، انہیں کچھ کرنا ہوگا، زہر کو بڑھنے سے روکنے کیلئے وزیراعظم کو قدم اٹھانے کی ضرورت ہے

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی آگے بڑھیں اور اس زہرکو روکیں۔

تفصیلات کے مطابق نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ نفرت پھیلانے والوں کو وزیراعظم خود بھی ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں، اس پر انہیں کچھ کرنا ہوگا، زہر کو بڑھنے سے روکنے کے لیے وزیراعظم کو قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے اپیل ہیکہ وہ ان لوگوں کو کچھ عقل دیں، متنازع بیان دینے والی خاتون انتہاپسند عناصر میں سے نہیں بلکہ قومی ترجمان ہیں۔ بالی ووڈ کے سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ امن اور اتحاد کی بات کرنے پر جیل بھیجا جاتا ہے اور نسل کشی کی بات پر صرف تھپڑ رسید کیا جاتا ہے، ہمارے ہاں دہرا معیار کام کر رہا ہے، نفرت تیار کی جاتی ہے، یہ زہر اس وقت پھوٹتا ہے جب آپ مخالف نظرییکا سامنا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نفرت کا یہ زہرتیارکرنے کے ذمہ دار ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.