شوبز

’پی ٹی وی فلم‘ اور ’پاک فلکس‘ کا افتتاح

حکومت نے فلم پالیسی 2018 کے تحت پاکستان ٹیلی وژن میں فلم ڈویژن کے قیام اور ’پاک فلکس‘ نامی اسٹریمنگ ویب سائٹ کے منصوبے کا آغاز کردیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں ہونے والی تقریب کے دوران ’پی ٹی وی فلم‘ اور ’پاک فلکس‘ کے لوگو کی رونمائی کرتے ہوئے منصوبوں کا آغاز کردیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابقہ وفاقی حکومت نے 2017 میں پی ٹی وی فلم ڈویژن پر کام کیا تھا جب کہ ان کی ہی حکومت نے آخری ایام میں فلم پالیسی 2018 پر کام بھی شروع کیا تھا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی فلم ڈویژن کا ایسا فلمی مواد تیار کرنا ہوگا جس سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے اور قومی ثقافت کی بھی عکاسی ہو۔خطاب کے دوران انہوں نے ‘پاک فلکس‘ نامی اسٹریمنگ ویب سائٹ کی ابتدائی تفصیلات بھی بتائیں اور کہا کہ اس پر پی ٹی وی کے تمام مواد سمیت فلم ڈویژن کا مواد بھی آن لائن دکھایا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے ’فلم ڈویژن‘ اور ’پاک فلکس‘ کے منصوبے کو شروع کیے جانے پر شوبز شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے شوبز اںڈسٹری کے لیے بہتر قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.