شوبز

شوبزشخصیات بھی عامرلیاقت کےانتقال پرافسردہ

ایم این اے عامرلیاقت حسین کےانتقال پرشوبزشخصیات کی جانب سے بھی افسوس کا اظہارکیا گیا ہے

ایم این اے عامرلیاقت حسین کےانتقال پرشوبزشخصیات کی جانب سے بھی افسوس کا اظہارکیا گیا ہے۔ معروف اداکارومیزبان فیصل قریشی نے اپنےٹوئٹ میں لکھا کہ ’خدا حافظ عامربھائی،‘ بعدازاں اداکارنےیہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکےدوسرا ٹوئٹ کیا۔

اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ’ہم ایسا منصوبہ بناتے ہیں جیسے ہم ہمیشہ زندہ رہنے والے ہیں لیکن ہمیں اگلے لمحےکا پتہ نہیں ہوتا۔‘

اُنہوں نے عامرلیاقت کے انتقال کی خبرپردُکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ’زندگی ایک پل میں چھین لی جا سکتی ہے۔‘ اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ ’ سوشل میڈیا لوگوں کوبرباد کرسکتا ہےاورانہیں کھوکھلے پن میں ڈال سکتا ہے۔‘ اُنہوں نےعامرلیاقت کے ناقدین کو کرارا جواب دیتےہوئےکہا کہ ’اب اُن کےاچانک انتقال پرسب حیران کیوں ہیں؟‘

زارا نور عباس نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا عامرلیاقت کی حالیہ ویڈیوزاس طرف رہنمائی نہیں کرتی تھیں کہ اُن کی حالت کیا ہے؟ فلمساز و ہدایت کار سید نور نے کہا کہ عامرلیاقت حسین کے انتقال پربہت افسوس ہے۔ اداکاروفلمساز میراج حق نے کہا کہ ’عامرلیاقت حسین کے انتقال کی خبردل دہلا دینے والی ہے۔‘

شدید غصےکا اظہارکرتےہوئےکہا کہ ’کیا آپ عامرلیاقت کی لاش کی تصویریں شیئرکرنا بند کرسکتےہیں؟ کیا آپ میں انسانیت باقی ہے؟‘

واضح رہےکہ ایم این اے عامرلیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے،اسپتال منتقلی کےبعد ڈاکٹرزنےاُن کی موت کی تصدیق کی۔ عامرلیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرزنےمعائنےکےبعد انتقال کی تصدیق کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.