شوبز

مہنگائی کے ستائے فنکاروں نے حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا

 اداکاروں نے موجودہ حکومت اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

اداکار خالد انعم اور صبا فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں بتایا کہ کل 11 جنوری بروز ہفتے کو امپورٹڈ حکومت اور مہنگائی کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔خالد انعم نے کہا کہ ہم اس بڑھتی ہوئی مصنوعی مہنگائی اور موجودہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف 11 جون شام 5 بجے لبرٹی چوک پر احتجاج کررہے ہیں آپ سے گزارش ہے کہ آئیے۔انہوں نے امپورٹڈ حکومت نامنظور اور مہنگائی نامنظور کا نعرہ بھی لگایا۔

دوسری جانب صبا فیصل کا کہنا ہے کہ اس وقت میں بہت اہم مسئلے پر توجہ دلارہی ہوں جو ہماری عوام کی بنیادی ضروریات زندگی ناممکن ہوچکا ہے ۔‘انہوں نے کہا کہ لبرٹی چوک پر شام 5 بجے 11 جون کو احتجاج کیا جائے گا آئیے ہمارا ساتھ دیں اور ملک کو مہنگائی کی لعنت سے نجات دلائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.