شوبز

نبیل قریشی کی فلم”قائد اعظم زندہ باد” کا ٹریلر جاری

 فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی ایکشن سے بھر پور فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا جسے دیکھ کر ان کے مداح خوش ہو گئے ہیں۔

فلم کا ریلیز کیا گیا 2 منٹ 34 سیکنڈ دورانیہ کا ٹریلر ایکشن سے بھرپور ہے جس میں فہد مصطفیٰ کو ایک پولیس افسر کے کردار میں دکھایا گیا ہے ایسا پولیس افسر جو پہلے خود رشوت لیتا ہے اور بعد میں ایماندار ہوجاتا ہے۔’قائد اعظم زندہ باد‘ کی شوٹنگ 2019 میں شروع کی گئی تھی اور اسے ابتدائی طور پر 2020 میں ہی ریلیز کیا جانا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث ایسا نہ ہوسکا۔

اگرچہ مشکل حالات کے باوجود ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی شوٹنگ 2020 میں مکمل کرلی گئی تھی مگر وبا کے باعث سینماؤں کے بند ہونے کی وجہ سے اسے ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.