شوبز

گلوکار جسٹن بیبر فالج میں مبتلا ہوگئے

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کو ’رامسے ہنٹ سنڈروم ‘کی تشخیص ہوئی ہے جو چہرے کے فالج کا سبب بنتا ہے۔

معروف گلوکار جسٹن بیبر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے جسٹس ورلڈ ٹور کو منسوخ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے  یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسی بیماری میں  مبتلا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں چہرے کا فالج ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں’رامسے ہنٹ سنڈروم ‘ نامی ایک بیماری میں مبتلا ہوگیا ہوں  آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میری ایک آنکھ نہیں جھپک رہی نہ ہی میں مسکرا سکتا ہوں  مجھے اس سنڈروم کی وجہ سے  آدھے چہرے کا فالج ہوگیا ہے‘۔مشہور گانے ’’بے بی‘‘ کے گلوکار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ یہ اہم  ہےبراہ کرم دیکھیں، میں آپ لوگوں سے پیار کرتا ہوں مجھے اپنی دعاؤں میں رکھیں‘۔

گلوکار نے مزید کہا کہ’’لہذا، میرے آدھے چہرے پر مکمل فالج ہے، اس لیے جو لوگ میرے اگلے شوز کی منسوخی سے مایوس ہیں، ظاہر ہےمیں ان شوز  کو کرنے کے قابل نہیں ہوں، جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں یہ کافی سنجیدہ ہے، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.