شوبز

"مس مارول”۔۔۔ میں کون کون سے پاکستانی گانے شامل ہیں؟

کامک بک اور سپر ہیروز کی فلمی شائقین کا انتظار ختم ہوا اور مارول اسٹوڈیو نے پہلی مسلم اور پاکستانی سپر ہیرو لڑکی ’کمالہ خان‘ پر بنائی ویب سیریز ’مس مارول‘ ریلیز کردی۔

’مس مارول‘ کو 8 جون کو دنیا بھر میں ’ڈزنی پلس‘ پر ریلیز کردیا گیا، تاہم اسے جلد ہی پاکستان میں سینماؤں میں پیش کیا جائے گا۔’مس مارول‘ اب تک کی امریکا یا ہولی وڈ کی وہ پہلی ویب سیریز ہے، جس میں پاکستانی کرداروں کو مثبت روپ میں دکھایا جا رہا ہے، اس سے قبل عام طور پر پاکستانیوں کو دہشت گرد یا انتہاپسند کردار میں دکھایا جاتا رہا ہے۔

’مس مارول‘ کی کہانی ’کمالہ خان‘ نامی پاکستانی نژاد نیوجرسی کی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو کہ منفرد صلاحیتوں کی مالک ہوتی ہیں مگر اس کا خاندان اور خاص طور پر والد اور والدہ روایتی پاکستانی خاندان کی طرح ہوتے ہیں۔ویب سیریز میں دیگر پاکستانی اداکار بھی شامل ہیں، جن میں نمرہ بچہ، مہوش حیات، فواد خان اور ثمینہ احمد شامل ہیں جب کہ اس میں بھارتی اداکاروں کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے اور ویب سیریز میں بار بار اردو کے جملے بھی سنائی دیتے ہیں جب کہ اس کے کردار اور سیٹ کو بھی روایتی پاکستانی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

’مس مارول‘ کے پہلے سیزن میں 6 قسطیں ہیں اور اس کی پہلی قسط 8 جون کو ریلیز ہوئی، جس میں کم از کم تین پاکستانی گانے بھی شامل ہیں۔پہلی قسط میں شامل پاکستانی گانوں میں شہرہ آفاق احمد رشدی کا گانا ’کوکو کورینا‘ بھی شامل ہے۔علاوہ ازیں پہلی قسط میں مقبول اداکارہ ناہید اختر کا گانا ’سوہنیے آئی لو یو‘ بھی شامل ہے۔پہلی قسط میں ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے ’کنا یاری‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بلوچ گلوکارہ ایوا بی کا گانا ’روزی‘ بھی شامل ہے اور انہوں نے اس کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی اور مس مارول میں اپنے گانے کی شمولیت کو اپنے اور ملک کے لیے فخر قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.